بڑی پیشرفت،پاکستان ،برطانیہ میںلیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

لندن: (مشرق نیوز)بڑی پیشرفت،پاکستان اوربرطانیہ میںلیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہوگئے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ملاقات کی ،برطانیہ ،پاکستان کی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان، برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک ہو سکے گا، اقدام سے غیر قانونی نقل مکانی ،منظم امیگریشن کے جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی،دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور منظم امیگریشن کے جرائم پر باہمی تعاون ممکن ہو ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہابرطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے، حکومتوں ،عوامی رابطے بے مثال سطح پر ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے کہابرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ثقافتی، سماجی و اقتصادی شعبوں میں شراکت اہم ہے،پاکستان کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہےں، افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلاءمیں پاکستانی تعاون کو سراہتے ہیں۔