200یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی ،قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد

اسلام آباد: ( )وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی ، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔

تقریباً2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع وزیراعظم آفس نے کہا آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا، بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔

پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔