وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین جائیں گے

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین جائیں گے۔


وفاقی کابینہ سمیت بڑا وفد بھی چین جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت صبح سویرے دورہ چین پر اہم جائزہ اجلاس ہوا ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احد چیمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں کے وفاقی وزرا اور حکام نے دورہ چین کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران سی پیک ٹو اور دو طرفہ منصوبوں کے اقدامات کا جائزہ لیا۔