اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے آذربائیجان کی تجارتی برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیر خارجہ آذربائیجان کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں، باہمی سرمایہ کاری ،ثقافت، تعلیم و پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بات چیت ہوئی، کوپ 29کے انعقاد میں پاکستان آذربائیجان کی مکمل حمایت کرےگا،پاکستان آذربائیجان کی خودمختاری کا بھی مکمل حامی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاآذربائیجان کی تجارتی برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان میں آذربائیجان کیلئے چاول کی ایکسپورٹ کے مواقع موجود ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، موسمیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا غزہ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بچوں و خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، رفح میں مہاجر کیمپوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بیراموف نے کہا شاندار استقبال پر مشکور ہوں،دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مضبوط ،تجارت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں،دورے کا مقصد پاکستان کےساتھ تعلقات کو بڑھانا ہے، مختلف شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















