نیب میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نیب میں وسیع پیمانے پر تقرر و تبادلے ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹرز،ایڈیشنل ڈائریکٹر سلطان نظیر کا نیب ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نور اللہ اور نور محمد کا خیبرپختونخوا سے نیب بلوچستان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف لیاقت اور عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔