عالیہ بھٹ، کرینہ کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اداکار فلسطین کے حق میں بول پڑے

ممبئی (مشرق نیوز) فلسطین کے شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے بالآخر بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی فلسطینیوں کے حق میں بولنے پر مجبور کردیا۔بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں یونیسیف کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ رفح کے پناہ گزین کیمپوں سے جھلسے ہوئے شہید بچوں کی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔اداکارہ سونم کپور نے اپنی انسٹاگرام ہینڈل پر فلسطینی شہدا کی تعداد اور رفح کے موجودہ حالات پر مبنی سٹوریز شیئر کیں۔سونم کپور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں وائرل ٹیمپلیٹ بھی شیئر کیا۔اداکار ورون دھون نے بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری میں رفح کا وائرل ٹیمپلیٹ شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔انکے علاوہ رشمیکا مندانا، مادھوری ڈکشٹ، عالیہ بھٹ، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان، سوناکشی سنہا اور پلک تیواری نے بھی انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے رفح کیلئے آواز اٹھائی۔