اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے عالمی فیصلے،یواین قراردادیںپامال، اسرائیل خون کی ہولی کھیلنے سے باز نہیں آرہا،بچوں،بچیوں سمیت 36 ہزار فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ،امید ہے ناروے، آئرلینڈ ،سپین کے بعد دیگر ممالک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلئے کاوشیں کریں گے ،فلسطین کی آزاد ریاست جلد معرض وجود میں آئے گی۔
اپنے خطاب میں شہبازشریف نے کہااسرائیلی بربریت نے ماوں سے لخت جگر اور بچوں کو ماں باپ سے محروم کردیا،8ماہ بعد بھی اسرائیلی خون کی پیاس ختم نہیں ہوئی، غزہ کے بعد اب رفح پر حملے شروع کردئیے،عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں ،اقوام متحدہ قراردادوں کو پامال کیا جارہا ہے،یقین ہے 3یورپی ممالک کےساتھ اپنی آواز ملاتے ہوئے دیگر ممالک بھی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے کاوشیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا دعاہے غزہ میں جاری ظلم جلد ختم ، بے گھر فلسطینیوں کے گھر آباداور فلسطینی ریاست کا قیام معرض وجود میں آئے،عالمی طاقتیں اسرائیلی بربریت روکیں اورفلسطین کے مظلوم عوام کو حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں،او آئی سی ،اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے والوں کا مشکور ہوں۔
دریں اثنا وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ،ملکی سیاسی صورتحال ،کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،قبل ازیںشہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی،گورنر نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا،ملاقات میںخیبر پختونخوا کے مسائل وپائیدار حل سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
عالمی فیصلے،قراردادیں پامال،اسرائیل خون کی ہولی کھیلنے سے باز نہیں آرہا،شہباز
















