اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات میں بریک تھرو ہوگیا، لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے راستہ نکال لیا گیا، خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کےلئے وفاق اور صوبائی حکومت نے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کر لیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا وفاق اور صوبے ملکر کام کریں گے، ملکر ہم نے معاملات طے کیے ہیں، ہم نے ایسا راستہ نکالا ہے عوام کو ریلیف ملے گا اور نقصانات میں بھی کمی آئے گی، ہم نے باہمی مشاورت سے معاملات طے کیے ہیں، اویس لغاری سے وزیر توانائی کی حیثیت سے بات ہوئی ہے، بات چیت کا ہماری پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں، علی امین گنڈا پور نے کہا ہماری کسی ادارے سے جنگ ہے نہ سسٹم سے جنگ ہے، سیاسی تحریک اور انتظامیہ کے معاملات کو مکس نہ کیا جائے، لوڈشیڈنگ میں خیبرپختونخوا کو ریلیف ملنا چاہیے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے جو لائحہ عمل بنایا ہے اس میں صوبے کے عوام کا تعاون چاہئے،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہمارا صوبہ پورے ملک کو بجلی پیدا کرکے دے رہا ہے، لائن لاسز کنٹرول کرنے، وجوہات پر ملکر کام کریں گے، الیکشن سے متعلق ہمارے کیسزعدالتوں میں چل رہے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا سے میرا کوئی اختلاف نہیں، لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے،وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہالوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری کی روک تھام سے ہی ہوسکتا ہے،جو ماڈل کے پی میں بنایا ہےدوسرے صوبوں میں بھی لاگو کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا بہت اچھے انداز سے میٹنگ ہوئی اور بریک تھرو بھی ہوا، مولانا سے میرا 25 سال پرانا تعلق ہے، مولانا فضل الرحمن سے میرا تعلق رہے گا، مولانا کو حکومت سے کوئی ایشو ہوگا مجھ سے نہیں۔
وفاق،کے پی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے،واجبات مسائل کا راستہ نکال لیا
















