پاکستان تائیوان پر چینی موقف کی اصولی حمایت کرتا رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر چینی موقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہیگا۔ ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ”ایک چائنا“ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قومی اتحاد کیلئے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کرتی۔