حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،بات چیت کیلئے کمیٹی بنادی،گیلانی

لاہور:( سٹاف رپورٹر)قائمقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،بات چیت کیلئے کمیٹی بنادی،سیاسی معاملات پر بات کرنے کےلئے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کس کےساتھ مذاکرات کرنے ہیں،تمام سٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہر اچھے کام میں حکومت کو سپورٹ دے رہے ہیں ،مرکز ،پنجاب میں سپیس دیکھ کر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے، ہر چیز ووٹ سے ہونی ہے ،اسمبلی میں بل پاس ہوگا تو پی پی کے ووٹ سے ہوگا،بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

قائم مقام صدر نے کہا ہتک عزت بل پر بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت ہوئی ،بلاول بھٹو ،صدر آصف زرداری سے ملاقات کرکے واپس آئیں گے تو مشاورت سے پالیسی کا اعلان کریں گے، صحافیوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں،ملک عدم استحکام کا شکار ہے ،تمام سیاسی لیڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

دریں اثنا قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پارٹی رہنما آصف ہاشمی سے رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی ،صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا آصف ہاشمی دیرینہ دوست ہیں،حکومت میں شمولیت کے معاملے پر کمیٹی بنادی،فیصلے پر عمل کریں گے۔