لاہور:(کورٹ رپورٹر) دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون وفاقی شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا دوسری شادی کےلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون نہ صرف خلاف آئین بلکہ خلاف شریعت بھی ہے،آئین کے مطابق کوئی بھی قانون اسلامی اصولوں کےخلاف نہیں بن سکتا، آئین کے مطابق خلاف اسلام قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار نے کہاریسرچ کے مطابق پاکستان میں 35سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون چیلنج
















