وزیراعظم نے مختلف اشیا پر19فیصد ٹیکس کی تجاویز مسترد کردیں

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کابڑا اقدام،آئندہ مالی سال کے بجٹ کےلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 2اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18سے 19اورپٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔