انیس ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس پر تصاویر ڈی فوکس، کوائف بھی نامکمل

لاہور (مرزا ندیم بیگ) 19 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس پر تصاویر ڈی فوکس ، کوائف نا مکمل درج، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے آئندہ ڈی فوکس تصاویر اورنامکمل ایڈریس وکوائف والے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کاحکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سنٹرز پر ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا فیڈ کرنے والے ڈی ای اوز اور شفٹ انچارجز کی غفلت سے 10 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس پر تصاویر ڈی فوکس ،بلر جبکہ کوائف نا مکمل درج کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ ڈی فوکس تصاویر،نامکمل ایڈریس کوائف والے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہوں گے اور غفلت کے مرتکب سٹاف کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ڈرائیونگ لائسنس کے دوبارہ پرنٹ کی فیس شہری کے بجائے بنانے والے ٹریفک اہلکار وافسران ادا کریں گے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی جانب سے متعدد بار وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں۔