سب کیلئے عام معافی ،انتقامی سیاست نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کابڑا اعلان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سب کیلئے عام معافی ،انتقامی سیاست نہیں کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاظلم کے باوجود کسی سے انتقام نہیں لینا،سب کےلئے عام معافی ہے،ملک و قوم کی خاطرکلیش آف ٹائیٹنز ختم اورسیز فائر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ ملکی معیشت ، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بات کرنا چاہتے ہیں،عوام بانی پی ٹی آئی کے باہر نکلنے کیلئے بے تاب اور فیصلوں کا انتظار کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاایک 2دن سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا،عمران خان جلد رہا ہوں گے۔