اسلام آباد:(بیورورپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا کے جائزہ اجلاس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،محسن نقوی نے کہا شناختی کارڈ وشہریت کا مستند ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پالیسی سے اندراج کو شفاف و فول پروف بنایا جائےگا،یونین کونسل کو بنیاد کا درجہ حاصل ہے، نادرا کی یونین کونسلز تک رسائی انتہائی ضروری ہے۔
اجلاس میں 6بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا ،وزیر داخلہ نے ہدایت کی عوام کی سہولت کیلئے خدمت مراکز میں بھی نادرا کاونٹرز کا بھی آغاز کیا جائےگا۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ آغا خرم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ،کمیٹی معاملے کا قابل عمل حل نکالے گی،محسن نقوی نے کہاشادی شدہ خواتین کی سہولت و آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں،پوری کوشش ہے مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















