چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں،شہبازشریف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کاعوام کو ریلیف،چینی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چینی کی برآمد کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ دی گئی چینی برآمد نہ ہوئی تو آئندہ سیزن میں شوگر ملز دیوالیہ ،40 شوگر ملز بند ہو جائیں گی،شوگر ملز نے رواں سیزن گنے کے کاشتکاروں کو 800 ارب میں سے 760 ارب ادا کیے، رواں سیزن کاشت کاروں کو اب بھی 40 ارب ادا کرنے ہیں، چینی برآمد نہ ہوئی تو شوگر ملز نومبر میں کرشنگ نہیں کر سکیں گی،ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی اضافی ہے، 5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی تو 26کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاچینی کی برآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی چینی کے سٹاک و عالمی مارکیٹ کا جائزہ لے، قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، شوگر ملز پورا سال 140 روپے ایکس فیکٹری قیمت کی فراہمی یقین دہانی کرائیں۔