کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمرکاکامیاب سفر،تصاویر موصول ہونا شروع ہوگئیں۔
ٹیم ممبر آئی کیوب کیو ڈاکٹر خرم خورشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآئی کیوب کیو کامیابی سے اپنا سفر چاند کے گرد جاری رکھے ہوئے ہے،9 ہزارکلو میٹرفاصلے سے چاند کی لی گئی تصاویر موصول ہورہی ہیں،مشن ہے 200 کلو میٹرفاصلے سے چاند کی تصویر لی جائے۔
ڈاکٹرخرم خورشید نے کہاچین کاسیٹلائٹ چینگ ای 6 جون کے پہلے ہفتے چاند کی سطح پراترکرمٹی اکٹھی کرے گا۔
آئی کیوب قمرکاکامیاب سفر،تصاویر موصول ہونا شروع
















