جیمز و قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ،وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے جیمز اینڈ جیولری ڈیویلپمنٹ کمپنی کو فی الفور فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ،قیمتی پتھروں و تیار ہونےوالی مصنوعات کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز پر کام کرنے و عالمی نمائشوں میں پاکستانی نمائندگی یقینی بنائی جائے ،جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے نجی شعبے اور صوبوں سے ضروری مشاورت کی جائے،قیمتی پتھروں کی صنعت میں ویلیو ایڈیشن پرتربیتی پروگرام شروع کیے جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہبازشریف نے کہاملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں ،صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،جیمز و قیمتی پتھروں کے شعبے پرفوری طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس پراہم اجلاس وزیراعظم ہاو¿س میں ہوا ،اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ملک کی بڑھتی آئی ٹی کے فروغ ، آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے،اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،اجلاس کو بریفنگ دی گئی2025ءمیں ملک بھر میں 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10 نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے جائیں گے۔