غز ہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے،اسحاق ڈار

آستانہ:(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نے پاکستان کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کےساتھ ساتھ ”شنگھائی سپرٹ“ کی پختگی سے پاسداری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کےساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کو ترجیح دیتا ہے ، ایس سی او فورم کو بروئے کار لاکر درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکتاہے،اجتماعی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ، قزاخستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسحاق ڈار نے کہاغز ہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے،سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کاپرامن حل نکالنا چاہیے،افغان حکومت ملکی سرزمین کسی کےخلاف دہشتگردی کےلئے استعمال نہ ہونے کو یقینی بنائے،اس موقع پرنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ وررفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔