کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے دکھ کی گھڑی میں عوام ایرانی بھائیوں و بہنوں کےساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین پی پی بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری ایرانی سفارتخانے گئے،ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ میرا عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
دونوں رہنماو¿ں نے ابراہیم رئیسی ،امیر عبداللہیان کے متحرک کردار و گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاقیمتی زندگیوں کے ناقابل تلافی نقصان پر ایران کے عوام سے اظہار رنج و غم کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں قلبی تعلق قائم ہوا،دکھ کی گھڑی میں عوام ایرانی بھائیوں و بہنوں کےساتھ کھڑے ہیں۔
بلاول،آصفہ کی ایرانی سفارتخانے آمد،سانحہ پر اظہار افسوس
















