پولیس شہریوں اور کمزور طبقات کے جان و مال کی محافظ ہے: آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ، جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے پراجیکٹس کے ذریعے کمزور طبقوں کی خدمت و تحفظ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ تحفظ مرکز، میثاق سنٹر، تحفظ منزل اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس سے ٹرانس جینڈرز، خواتین، بچوں اور معذور افراد کی مشکلات کا ازالہ ہورہا ہے، پنجاب پولیس اس نوعیت کے مزید پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس کے دورے پر آئے 50 ویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان اے ایس پیز سے جاری ٹریننگ سیشنز بارے دریافت کیا، نوجوان افسران نے پولیسنگ کے مختلف پیشہ ورانہ امور بارے فکر انگیز پریزینٹیشن پیش کیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پیز کو عملی پولیسنگ کے چیلنجز کے بارے میں آگاہی دی۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے جرائم کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی شاندار حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور، جہلم اور شیخوپورہ ریجن میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کوسنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور کی ایک، شیخوپورہ کی 4، قصور کی7، ننکانہ کی7 اور جہلم کی ایک پولیس ٹیم شامل تھیں، آئی جی پنجاب نے مجموعی طور پر69 افسران و اہلکاروں کوفی کس 10 ہزار روپے کیش اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ڈرگ فری پنجاب، خواتین و بچوں کے تحفظ کی Never Again مہم اور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعریفی اسناد اور کیش انعامات اچھی کارکردگی کا نعم البدل نہیں، مقصد مزید بہتر کارکردگی کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پانچوں اضلاع کی پولیس ٹیموں کو مزید دلجمعی سے فرائض ادائیگی کا ٹاسک دیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ایس پی او سی یو ساو¿تھ، اے آئی جی ڈسپلن،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مویشی منڈیوں اور شہریوں کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر میں اچھی کارکردگی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو بہترین کمانڈر قرار دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی قیادت میں کرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی، کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر، کمیونٹی پولیسنگ میں لاہور پولیس کی کارکردگی شاندار رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز میں کمی، چالاننگ کی شرح میں بہتری پر لاہور پولیس کو شاباش دی، آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کیلئے کیش ایوارڈز کا اعلان کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پٹرولنگ سسٹم کو بہت موثر اور بہتر بنایا ہے، لاہور پولیس نے کرائم کنٹرول کے ساتھ لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا۔ یہ احکامات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سی سی پی او آفس میں لاہور پولیس کے انسداد جرائم اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔