اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی ذمہ داری شعور کے مطابق ادا کریں انہیں کہیں سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیں، شاعر احمد فرہاد کا مقدمہ عدالت میں ہے مجھے عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا لاپتہ افراد کے ایشو پر بھی آج کل بات ہو رہی ہے، لاپتہافراد کے معاملے پر کچھ کام رہتا تھا کہ سابق حکومت کا دور ختم ہوگیا، 4 دہائیوں سے پاکستان کو لاپتہ افراد کا مسئلہ درپیش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت کے دوران کس طرح کے ریمارکس آرہے ہیں، آئین پاکستان نے اختیارات کی تقسیم کے کچھ اصول واضح کردئیے ہیں، آئین کے مطابق ہر ایک کو اپنا کام کرنا ہے، انتظامیہ کا کام ہے جان و مال کی حفاظت کرے حقوق پامال ہوں تو پھر عدالتوں کا کام ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہاڈیجیٹل میڈیا سے متعلق بل لانے کی خبریں آرہی ہیں، بل پر وزیراعظم نے کابینہ کی مشاورت سے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی رانا ثناءکی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، سوشل میڈیا کے بہت سے استعمال ہیں جن کا طریقہ کار ہونا چاہیے اس لیے تنقید کرنے والے ایک دفعہ پورا پیکیج (قانون) پڑھیں، بل میں کوشش کی گئی ہے کہ کوئی زیادتی نہ ہو۔
عدالتی ریمارکس پر حیرت،چار دہائیوں سے پاکستان کو لاپتہ افراد کا مسئلہ درپیش ہے:وزیر قانون
















