ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تمام محکموں کو متحرک ہونا پڑیگا:سلمان رفیق

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میﺅ ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او پروفیسر احسن نعمان، سی او او پروفیسر فیصل مسعود، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر عباس کھوکھر و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ریڈی ایشن مشین، کیمو تھراپی سنٹر و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کینسر کے مریضوں سے ملاقات کی اور انتظامیہ کو مزید بہتری کی ہدایت کی۔پروفیسر عباس کھوکھر نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میوہسپتال میں ریڈی ایشن کی سہولت بحال ہونے پر کینسر کے ہزاروں مریضوں کو سہولت حاصل ہو سکے گی۔ دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹر ٹرینرز کی بطور ضلعی اینٹومولوجسٹس کے تربیتی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے تمام اینٹومولوجسٹس کے سوالات کے جوابات دیئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے ہی تمام محکمہ جات کو متحرک ہونا پڑیگا۔یہاں بیٹھے اینٹومولوجسٹس ٹیکنیکل لوگ ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ، پروب ایبل اور کنفرم مریضوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلوے، ڈی ایچ اے اور پی ایچ اے کے محکمہ جات کو متحرک ہونا ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے ڈینگی سے بچا¶ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی گزارش کی اور کہاکہ ڈینگی سیزن سے پہلے ہمیں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاءکی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور اُن کے رفقاءکی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا۔ایرانی صدر کا گزشتہ ماہ تاریخی دورہ پاکستان ہوا تھا۔ ملاقات میں شہید ایرانی صدر کو انتہائی شفیق اور درد دل رکھنے والا پایا۔ ایرانی صدر کی شہادت ایران اور امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سوگواران اور ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔