نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،تعلقات کے فروغ پر اظہار اطمینان

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان ،برطانیہ میں دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ،نواز شریف نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی و دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کےلئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کےلئے وقت دینے پر پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔