لاہور (مشرق نیوز) گندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت دیدی۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نگراں حکومت نے وافر اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ گندم درآمد کرانے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔
گندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت
















