ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ) جنوبی وزیرستان کے گھر میں دھماکہ،ماں باپ 3بچوں سمیت جاں بحق،خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن آصف محسود نے دھماکے کو ڈرون حملہ قراردےدیا۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہونےوالا دھماکہ آئی ای ڈی بم سے ہوا،ماں باپ اور3بچے جاںبحق ہوگئے۔
دوسری جانب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف محسود نے دعویٰ کیاگھر پر ڈرون حملہ کیا گیا،80 سالہ بزرگ،اہلیہ اور 3بچے بنے،تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دےکرملوث عناصر کےخلاف کارروائی کی جائے۔
جنوبی وزیرستان، گھر میںدھماکہ،5جاں بحق،ڈرون حملہ کیا گیا،رکن اسمبلی
















