اسلام آباد:(بیورورپورٹ)190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں ضمانت درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا رقم حکومت پاکستان کو آنی چاہیے تھی۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا آپ کہہ رہے ہیں رقم جرم سے حاصل کردہ رقم تھی؟ ،جسٹس طارق جہانگیری نے کہا آپ کے پاس کوئی دستاویز نہیں، ساری زبانی باتیں ہیں، پہلے پوچھا تھا فریزنگ یا ڈی فریزنگ کا آرڈر آپ کے پاس ہے، آپ نے کہا کوئی دستاویزپاس نہیں ، کیا آپ کے پاس آوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے کوئی شواہد ہیں؟ صرف وہ بات کریں جس کے آپ کے پاس شواہد ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا سوال بہت سادہ ہے مجھے سمجھ نہیں آ رہی آپ جواب کیوں نہیں دے رہے، آپ تو اپنے دستاویزات میں سوال کا جواب دے بھی چکے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہاسپریم کورٹ نے آرڈر میں لکھا پیسہ ریاست پاکستان کا ہے، سپریم کورٹ قرار دے چکی رقم سپریم کورٹ کے اکاو¿نٹ میں غلط بھیجی گئی، ایسٹ ریکوری یونٹ نے وزیراعظم کو رقم منجمد کرانا اپنی کامیابی بتائی، دستاویزات کے مطابق رقم نیشنل کرائم ایجنسی کی اجازت بغیر منتقل نہیں ہو سکتی تھی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا وزیراعظم کو دئیے نوٹ سے پہلے منتقل رقم پر کیا کہیں گے؟ نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ ہو جانے کے بعد رقم منتقل کی گئی، بانی پی ٹی آئی ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ تھے۔
جسٹس جہانگیری نے کہاکانفیڈنشیلٹی ڈیڈ میں تو نہیں لکھا رقم سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں آئےگی، امجد پرویز نے کہاعدالت کے توجہ دلانے پر کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ کو دوبارہ پڑھا،کانفیڈنشیلٹی ڈیڈ بہت بڑا فراڈ تھی،ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
190ملین پاﺅنڈ ریفرنس ، عمران کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟،فیصلہ محفوظ
















