اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل دئیے خاور مانیکا بشریٰ کےساتھ رجوع کرناچاہتے تھے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران ،بشریٰ کےخلاف عدت نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا خاورمانیکا بشریٰ کےساتھ رجوع کرنا چاہتے تھے مگر رجوع سے پہلے ہی عمران،بشریٰ نے عدت میں نکاح کرلیا۔
خاور مانیکا کے وکیل نے مزید کہا فراڈ شادی جرم ہے، شادی کا اثر جہاں پڑا وہاں ماضی میں عدالتوں نے ٹرائل کیے، مخصوص عرصے میں ہی شادی کےخلاف شکایت دائرکرنے پرکوئی قانون نہیں،عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔
خاور مانیکا بشریٰ کےساتھ رجوع کرناچاہتے تھے،وکیل
















