پاکستان اور امریکہ کاتعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان،امریکہ نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات،متبادل تنازعات کے حل کے نظام اور آٹومیشن سسٹم سمیت متعارف اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر قانون نے امریکی سفیر کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ٹیکس اصلاحات سے ملکی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔