اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وزیر اعظم کے بروقت نوٹس نے سانحہ سے بچالیا،آزاد کشمیر کے معاملے پر تحریک انتشار اور ملک دشمن عناصر ایک ہی ایجنڈے پر گامزن تھے،تحریک انتشار سوچ رکھتی ہے کسی نہ کسی طرح انتشار پھیلے، ماضی کی نااہل اور ن لیگ حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے، ملکی ترقی کی خاطر ہر قدم اٹھائیں گے،ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے،کشمیر شہ رگ ہے ،کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عطا تارڑ نے کہاحکومتی اقدامات سے مہنگائی کا جن قابو ،بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈ توڑ رہی ہے لیکن تحریک انتشار کو سب کچھ ہضم نہیں ہورہا،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،سوال ہے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر پرچہ کیوں نہیں ہوتا؟،اس موقع پر امیر مقام نے کہا9 مئی پر معذرت کریں اور 9 مئی کو تسلیم کریں، پاکستان ،کشمیریوں کی جیت ہوئی ،پلان بنانے والوں کاخیال تھالاشیں گریں گی۔
آزاد کشمیر میں تحریک انتشار،دشمن کاایجنڈا ناکام، وزیر اعظم نے سانحہ سے بچالیا،تارڑ
















