ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا،عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی:عمران خان

راولپنڈی،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا، اسے کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی لیکن شیر افضل ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے،عمران خان نے زور دیا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا، پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، ملک کی ٹیکس کلیکشن 13.3 ٹریلین ہے، 9.3 ٹریلین ہم نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے ہیں، اس طرح سے 24 کروڑ ابادی کا ملک کیسے چلے گا، ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو نہیں رہا، سرمایہ کاری کیلئے کوئی تیار نہیں، بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا ،تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہوگا،بے گناہی ثابت کرنے کےلئے شہزاد اکبر اور فرح گوگی کو عدالت میں بلانے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا فرح گوگی سے صرف3 ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کا تعلق بشریٰ سے تھا، ان حالات میں شہزاد اکبر آیا تو اس کو ائیرپورٹ سے اٹھا لیا جائے گا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کا بادشاہ سب کچھ چلا رہا ہے ادھر احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل ریفرنس پر سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی،وکلاءصفائی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے طبی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے طبی معائنے اور سعیدہ وارثی سے ملاقات کی درخواستیں منظور کر لیں،سماعت میں نیب کے 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور 2 پر جرح بھی مکمل کرلی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی زمان پارک کے باہر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔