اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دئیے غلط خبر پر کوئی معافی تک نہیں مانگتا اور نہ ہی یہ کہتا ہے ہم سے غلطی ہوگئی جبکہ ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاو¿،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کےخلاف کیس سماعت کی جس دوران چکوال کے درخواست گزار کمرہ عدالت میں درخواست دائرکرنے سے ہی مکر گئے اور کہا ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی،درخواست گزار راجہ شیر بلال، ابرار احمد اور ایم آصف ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں کہا ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کی، اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کسی نے آپ کے نام اور رہائشی پتے کیسے استعمال کیے؟ کیا آپ بغیر اجازت درخواست دائرکرنے والوں کےخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے؟،درخواست گزار نے کہا اگر آپ کی سرپرستی ہوگی تو ہم ایف آئی آر کٹوائیں گے،اس پر چیف جسٹس نے کہا ہم کیوں سرپرستی کریں؟،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ٹی وی پربیٹھ کر ہمیں درس دیا جاتا ہے عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے، پہلے ہم پر بمباری کی جاتی ہے پھر پیش ہوکر کہتے ہیں کیس ہی نہیں چلانا، ملک کو تباہ کرنے کےلئے ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے، سچ بولنے سے کیوں ڈرتے ہیں۔
ملکی تباہی میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے،کچھ کہتے نہیں تو مطلب یہ نہیں بس پتھر پھینکے جاو:چیف جسٹس
















