پولیس شہداء،ملازمین کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رہیں گے:آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کورواں برس کے دوران ویلفیئر کی تمام کیٹیگریز میں بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران اب تک پولیس ملازمین کو ایک ارب 2 کروڑ17 لاکھ سے زائد رقم ویلفیئر کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو 39 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رقم تعلیمی وظائف کے طور پر دی گئی۔ میڈیکل گرانٹس کیٹیگری میں 10 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد رقم ملازمین کو دی گئی۔ پولیس شہدا اور ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کیٹیگری میں 23 کروڑ، 34 لاکھ روپے ادا کئے گئے، فئیر ویل گرانٹ کی کیٹیگری میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی، گذارا الا¶نس کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 11 کروڑ 84 لاکھ 76 ہزار سے زائد رقم ادا کی گئی، شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے دئیے گئے، لیگل معاونت کی مد میں فورس کو 01 کروڑ 53 لاکھ روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں پولیس ملازمین کے اہل خانہ کو 2 کروڑ، 74 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ فوری مالی امداد کی کیٹیگری میں پولیس ملازمین کو 97 لاکھ سے زائد رقم ادا کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر ذرائع کے موثر استعمال سے فورس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے، پولیس شہداءاور ملازمین کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر اداروں کے اشتراک سے مزید پروگرامز ترتیب دئیے جار ہے ہیں۔ دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلو¶ں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔