خفیہ معلومات کی تشہیر پر2سال قید و جرمانہ ہو گا:وفاقی حکومت

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا،حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خفیہ معلومات اور دستاویزات کو افشا کرنے والوں کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا اس طرح کی معلومات کا پھیلاو¿ پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں،وزیر دفاع نے مزید کہا خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشا کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔