لاہور:( اپنے رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دےدی،پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی، کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی ، پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا ،معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500ملین کی مالی معاونت کرے گا۔
وزیراعلیٰ سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل (ATscale) کے وفد نے ملاقات کی،سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے اقدامات پر غور کیاگیا،ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اورمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا،سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کےلئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔
مریم نوازنے کہاپنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کےلئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا، عوام کی خدمت کےلئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں، لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ، اے ٹی سکیل وفدنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہامریم نواز کا عوامی خدمت کا ویژن قابل تعریف ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز سے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی، جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا، مریم نواز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی،پنجاب میں فلاحی منصوبوں کےلئے ٹی یو وی رائن لینڈ سے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پراجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفیکیشن اور آڈیٹنگ کےلئے سروسز پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا، بینیڈک انیسلم کی پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ موثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ کیا گیا، پنجاب میںمنصوبوں کی کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا،بینیڈک انیسلمن نے وزیر اعلیٰ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
قبل ازیںمریم نواز نے ایک اور وعدہ پوراکردیا، وزیر اعلیٰ آفس میں چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبا کوبلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کر لیاگیا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بلا سود اور آسان اقساط پر ای بائیک اور پٹرول بائیک کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی ای بیلٹنگ کی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بٹن دباکر طلبا وطالبات کےلئے4مختلف کیٹیگری کی ای بیلٹنگ کی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام اداروں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے محنت کی،شاباش ، بلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس انفراسٹرکچر کی تبدیلی نہیں بلکہ کلچر کی تبدیلی ہے، جلد دوسرے فیز کا آغاز کریں گے، دوسرے فیز میں ای بائیکس کی تعداد زیادہ رکھیں گے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















