9مئی میںPTI براہ راست ملوث، دشمنی کرنے والے بچ نہیں سکتے، وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی براہ راست ملوث، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میںاہم انکشاف سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزراءکے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر اور شیری رحمن جبکہ مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہوئے،اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نگران دور حکومت میں 9 مئی کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا، رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے قانون سازی کرنے کا فیصلہ بھی کیا،ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر 9 مئی میں ملوث عناصر کےخلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، کابینہ اراکین نے کہا کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی،کابینہ کے اجلاس میں شہداءسے اظہار یک جہتی کیا گیا،وفاقی کابینہ نے 9 مئی پر پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرےگی،9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں،یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے، سیاست کےلئے ریاست پر حملے کی دو سوچوں کو الگ کرنے والا دن ہے، ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے ، ان کے عظیم اہلخانہ اور محب وطن عوام ہیں تو دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے کردار ہیں۔

شہباز شریف نے کہایہ وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں ہے، ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہیں بھولے ہیں، نہ بھولیں گے، ارض پاک، عظیم شہداء، ان کے ورثاءاور قوم سے وعدہ ہے 9 مئی پھر کبھی نہیں ہو گا، آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا جس طرح جتھے حملہ آور ہوئے اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، 9 مئی کو دلخراش واقعے پوری قوم نے دیکھے، کسی دشمن کو بھی اس طرح کی حرکت کرنے کی جرا¿ت نہیں ہے،9 مئی کو شہداءکی یادگاروں پر خوفناک حملے ہوئے، کابینہ اجلاس کا مقصد یہی ہے کہ ایوان قوم کی ملکیت ہے اور آپ کے حقوق کی ترجمانی کا مرکز ہے، پوری قوم کو یکسوئی اور اتحاد کےساتھ پیغام دیتے ہیں کہ اپنے شہدائ، ہیروز اور ان کے اہل خانہ کو یاد رکھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا مئی 2023ءمیں پی ڈی ایم حکومت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کی کوشش میں لگی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت 190 ملین پاﺅنڈ کے معاملے میں بددیانتی کا نوٹس نہ لیتی تو شاید یہ حملے نہ ہوتے،شاید یہ حملے نہ ہوتے اگر چیف الیکشن کمشنر کا آفس فارن فنڈنگ کا نوٹس نہ لیتا،یہ حملے شاید نہ ہوتے اگر ایک کٹھ پتلی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا، شاید یہ حملے نہ ہوتے اگر خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچنے کا پی ڈی ایم حکومت نوٹس نہ لیتی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا 9 مئی کے واقعات کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا، اس روز ملک دشمنی کی حد تک چیزیں ہوئیں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت سے ہمیں آگے چلنا چاہیے،پی پی رہنما نے مطالبہ کیا 9 مئی کے واقعات میں جو لوگ براہِ راست ملوث تھے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے، ان واقعات میں ملوث لوگوں کا ٹرائل کیا جائے، سانحہ9 مئی کے شواہد بہت ہیں،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ملکوں کی تاریخ میں 9 مئی جیسے واقعات قابل قبول نہیں ہوتے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شہدا، خاندانوں سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا لوگوں کو اکسانے والے افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی، جب پاکستان کو کبھی بھی کسی چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑا چاہے جنگ یا امن کے زمانے میں پاکستان کے اندر سیلاب، طوفان یا کوئی مشکل ہو تو یہی غازی اور شہید ہیں جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کےلئے قربانی دی، آج اگر ان معرکوں کو بے ہودہ ہتھکنڈوں کے ذریعے سرنگوں کرنے کی کوشش کی جائے اور شہیدوں کے ورثا ءکو تکلیف پہنچانے کی مذموم کوشش کی جائے اور شہیدوں کی قبروں کی بے حرمتی کی جائے اور پاکستان کی سلامتی کے ضامن اداروں کی تذلیل کی جائے تو 25 کروڑ عوام ایسی قبیح حرکتیں برداشت نہیں کرسکتے۔

شہباز شریف نے کہا 9 مئی کے سانحے کے اندر وہ لوگ جن کا کوئی کردار نہیں یا وہ بے گناہ ہیں، ان کو کئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا لیکن جنھوں نے 9 مئی 2023 کو پاکستان کی ریاست کےخلاف بغاوت کی اور ملک کے اندر تقسیم در تقسیم کی گھٹیا حرکت کی اور افواج پاکستان میں تقسیم کی ایک انتہائی قبیح اور مذموم حرکت کی اور بغاوت کا ماحول پیدا کیا اور منظم منصوبہ بنایا، لوگوں اور جھتوں کو اکسایا، وہ قانون کے کٹہرے میں ہر صورت آئیں گے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گا تاکہ رہتی دنیا تک دوبارہ کوئی اس طرف سوچنے کی جرات بھی نہ کرسکے، قوم کے ہیرو کی ایک والدہ نے مجھ سے سوال کیا وزیراعظم یہ جو کچھ ہوا ان کے فیصلے کب ہوں گے تو میں بلاخوف تردید کہنا چاہتا ہوں کہ آپ بالکل اطمینان رکھیں قانون اپنا راستہ اپنائے گا اور قانون و انصاف کے مطابق فیصلے ہوں گے۔

وزیراعظم نے شہدا کے ورثاءسے کہا جس طرح افواج پاکستان نے آپ کی بہبود اور آپ کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کر رکھا ہے، اس سے ہم نہ صرف آگاہی ہے بلکہ یہ وہ ایک ماڈل ہے جو ہمیں اور ہمارے ملک کے باقی اداروں کو یہی ماڈل اختیار کرنا ہوگا، آج یہ عہد کرتے ہیں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے جس طرح آپ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے، دوبارہ یہ ٹھیس قیامت تک نہیں لگنے نہیں دیں گے، ایسا سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ کبھی نہیں آئے گا اور اس دن ہر محب وطن کی آنکھ اشک بار تھی اور دوست نما دشمن کا دل شاد تھا،میں بطور خادم پاکستان وعدہ کرتا ہوں جو افواج پاکستان آپ کی خوش حالی، بچوں کی تعلیم، علاج اور ترقی کےلئے جو شان دار اقدامات کر رہی ہے اس میں میری حکومت ہر لحاظ سے پوری طرح شریک ہوں گی، قانون اور انصاف اپنا راستہ اپنائے گا اور 9 مئی قیامت تک دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

دریں اثنا وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 9مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ ہے، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتہ ہونا چاہیے 9 مئی کے مقاصد کیا تھے اور اس کے سپانسر کون تھے؟، شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دیں، 9مئی کا واقعہ پاکستان کی انا کا مسئلہ ہے ، امریکہ کو’ ’ابیسلوٹی ناٹ“ کہنے والے امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہے ہیں،9مئی کے تانے بانے 2014 سے شروع ہوئے، 9 مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن شہداءکے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی اور یادگار شہدا کو نذر آتش کیا گیا۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے ملک کو مالی بحران سے دوچار کیا،2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے، ان کی حکومت کے 4 سال میں کوئی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے کیا ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا 2013 کے دھرنے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، آرمی چیف کی تقرری میں ناکامی پر 9 مئی کا واقعہ کیا گیا،9 مئی کے تمام کرداروں کو جانتے ہیں، پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے کی کوشش کی، پی ٹی آئی میں ہر کوئی اپنے گھر میں بیٹھ کر چیئرمین بنا ہوا ہے،عدم اعتماد کی رات کیا تھی کیا اس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نہیں پتہ؟، کس طرح اس ملک کے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں یہ بھی پوری قوم نے دیکھا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے حملوں کیلئے فوجی تنصیبات کا انتخاب کیوں کیا گیا، ریڈ لائن کراس کریں گے تو ریاست حرکت میں آئے گی، ایسے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے، ملک کسی ایک شخص کے وجود پر قائم نہیں ہوا اسے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ۔

پریس کانفرنس کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں پر ابھی تک مقدمہ کیوں نہیں کیا گیا؟ کل بھی عدالتوں سے درخواست کی تھی ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، سابق ایم این اے طارق عزیز اور میاں منیر بھی سزا کاٹ چکے ہیں۔

قبل ازیں اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا 9 مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طورپرکہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں، اب معافی مانگنا یا نا مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے البتہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔

وزیر دفاع نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ شہداءکو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کرکے کیا پیغام دیا گیا، 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاو¿ کا متحمل نہیں ہوسکتا،9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناو¿نی سازش تھے،تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے، چیئرمین پی پی نے مزید کہا ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا