اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بشریٰ بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بشریٰ کو بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیںعدالت نے درخواست منظور کرکے بشریٰ کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ کی درخواست منظور کرکے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،عدالت نے بشریٰ کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا۔