سائفر کیس، کیاانٹرنیٹ پر آنےوالی چیز پر 10،10 سال سزا دےدی؟،ہائیکورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سائفر کیس میںعمران خان کی مختلف لیکڈ آڈیوز پرٹیکنیکل انائلسز رپورٹ پیش،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کیا آپ نے انٹرنیٹ پر آنےوالی چیز پر 10،10 سال سزا دےدی؟۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلا م آباد ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے عمران ،قریشی کی سائفر کیس میں سزاوں کےخلاف اپیلوں پر سماعت کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا الیکٹرانک شواہد پر ایکسپرٹس نے عدالت پیش ہوکر بیان دیا ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا ایکسپرٹس بطور ایکسپرٹ عدالت میں پیش ہوئے یا بطور گواہ؟،مریم نواز کیس میں بھی لکھا تھا جو ایکسپرٹ آتا اسے اپنی خصوصیت بتانا ہوتی ہے، ایکسپرٹ نے بتانا ہے وہ کس چیز کا ماہر ہے،پراسیکیوٹر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مختلف لیکڈ آڈیوز پرٹیکنیکل انائلسز رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،حامد علی شاہ نے کہا ٹیکنیکل رپورٹ میں 9 ویڈیو بیانات ایک سی ڈی میں ہیں، ٹیکنیکل رپورٹ سائفر سکیورٹی افسر کی جانب سے تیار کی گئی، ٹیکنیکل اینالسٹ نے رپورٹ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کی ،پراسیکیوٹر نے کہا رپورٹ تیار کرنےوالے گواہ کے بیان کے مطابق آڈیولیکس اس وقت بھی مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا ایف آئی اے نے انکوائری کی ،ایکسپرٹ نے کیا تحقیق کی ہے؟۔

جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا آڈیوز آئی کہاں سے ہیں اور پوسٹ کس نے کیا ؟،پراسیکیوٹر نے کہا نامعلوم شخص نے آڈیوز انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی تھیں، 28 ستمبر 2022 کو تصدیق شدہ اکاو¿نٹ سے آڈیوز اپلوڈ کی گئیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ایسی ٹیکنالوجی موجود جس سے میری اور آپ کی آواز بھی بنائی جاسکتی ہے، سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک ہوئی اور بعد میں تحقیق سے غلط نکلی،جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے سائبر ونگ کے پاس انفارمیشن ہوتی ہے کون اکاونٹ استعمال کر رہا ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا سائفر کیس میں صرف ایک ثبوت موجود نہیں اس کے علاوہ بھی بہت سی دستاویزات ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ججمنٹ میں ہے کسی کی آڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جاسکتی ،جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے کو معاملے کی جڑ تک پہنچنا چاہیے جو وزیراعظم تک پہنچ گیا،عدالت نے پراسیکیوٹر نے استفسار کیا کیا آپ انٹرنیٹ پر آنےوالی ہر چیز کو درست مان لیتے ہیں؟ ،جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیئے میں تو انٹرنیٹ پر آنےوالی ہر چیز کو درست تسلیم نہیں کرتا، انٹرنیٹ پر جھوٹ ہے جب تک کسی چیز کے درست ہونے کی تصدیق نہ کرلی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا آپ نے انٹرنیٹ پر آنے والی چیز پر 10،10 سال سزا دے دی؟،پراسیکیوٹر نے کہااظہر نامی شخص کا ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاونٹ ہے جس پر آڈیو اپلوڈ کی گئی ،جسٹس گل حسن نے استفسار کیا کیا اظہر کو بلا کر پوچھا گیا؟، اظہر سے پوچھیں توسہی وزیراعظم آفس کی آڈیو کیسے بَگ کرلی؟ ، اگربَگ کر لی تو کیا عدالت میں پیش کرنے کی جرات بھی کرے گا؟،جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیئے اظہر تو بہت کام کا آدمی ،اثاثہ ہے اور ہو سکتا ہے، اظہر نے وزیراعظم کے گھر سے وزیر خارجہ کےساتھ گفتگو بَگ کر کے انٹرنیٹ پر لگا دی،ہائیکورٹ نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔