ترقی کے سفر میں بلوچستان کا اہم کردار ،ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،محسن نقوی

لاہور،کوئٹہ: (سپیشل رپورٹر،بیورورپورٹ) اووربلنگ ،بجلی چوری کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کریک ڈاﺅن تیز کرنے کاحکم دے دیا ،محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا ،اوور بلنگ و بجلی چوروں کےخلاف کارروائی اور دی گئی ہدایات پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسروں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی،ڈسکوز کی نااہلی و غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

دریں اثناوزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلیٰ ہاو¿س بلوچستان پہنچے ،سرفراز بگٹی نے استقبال کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال و دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کو امن عامہ کی صورتحال میں بہتری کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہابلوچستان کےلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، ترقی کے سفر میں بلوچستان کا اہم کردار ہے، بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلئے حاضر ہیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاصوبے میں امن و امان کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔