بنجول: (مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عوام بالخصوص امت مسلمہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، او آئی سی کو متحد، مربوط جواب دینا چاہیے ،اسلاموفوبیا ،مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں، اوآئی سی کی جانب سے اسلاموفوبیا پر خصوصی ایلچی کی تقرری قابل ستائش ہے، پاکستان کو سرحدپار سے بیرونی سپانسرڈ دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارتی رہنماوں کے بیانات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، او آئی سی کو اقوام متحدہ کےساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کےساتھ کالعدم داعش،خرا سان اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کے خاتمے کےلئے ملکر کام کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ گیمبیا کے شہر بنجول میں 15 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں خواتین، بچوں سمیت 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، لاکھوں بے گھر ہوگئے، جان بوجھ کر انسانی امدادتک پہنچانے سے انکار کیا جا رہا ہے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیا، فلسطین کی آزادی کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کےلئے متحرک ہونا چاہئے تاکہ فوری و غیر مشروط جنگ بندی، محصور لوگوں کےلئے بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنایا جائے، نائب وزیراعظم نے خود مختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا او آئی سی ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے ملکر کام کریں، 2 ریاستی حل کے حصول کےلئے امن عمل کو دوبارہ شروع کرنا چاہئے۔
اسحاق ڈار نے کہا جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کےلئے جموں و کشمیر کے تنازع کا حل بھی ضروری ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی توثیق کرتی ہیں، ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام استصواب رائے کے ذریعے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے، 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارت کے غیرقانونی و یکطرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں و بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت اور 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرنے پر او آئی سی کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہاکشمیر کاز کو فروغ دینے کےلئے جموں و کشمیر پر او آئی سی ایکشن پلان پر عملدرآمدکرنا ہوگا،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے اورحریت رہنماﺅں کو رہا کرے،بھارتی رہنماﺅں کے بیانات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہےں، ہندوتوا کے نظرئیے کا پرتشدد نفاذ بین الاقوامی جانچ پڑتال کی ضمانت دیتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنی چاہئے۔
اسحاق ڈار نے کہا سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کےساتھ ملکر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کےلئے ایکشن پلان تیار کرنے کےلئے کام کرنا چاہئے، اسلاموفوبیا کی بنیادی وجوہات و اثرات سے نمٹنے کےلئے اقدامات ناگزیر ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سے زیادہ کردار ادا کرنے کے باوجود بدقسمتی سے پاکستان کو سرحدوں کے پار سے بیرونی مالی امداد، سپانسر اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا سامنا ہے،او آئی سی کو اقوام متحدہ کےساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کےساتھ کالعدم داعش، خرا سان اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کے خاتمے کےلئے ملکر کام کرنا چاہیے اور افغان عبوری حکومت کوانسداد دہشت گردی، خواتین کے حقوق، جامع طرز حکمرانی کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھانے کی ترغیب بھی دینی چاہئے۔
نائب وزیراعظم نے کہابین الاقوامی برادری کو ضرورت مند افغانوں کو مناسب انسانی امداد فراہم، معیشت بحال کرنے میں مدد کرنی چاہئے، او آئی سی عالمی اقتصادی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، 2022 میں تباہ کن سیلاب سے 34 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















