راولپنڈی:(بیورورپورٹ)گنجائش نہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے ”بھکاری ایکٹ“ میں اسلام آباد سے لائے گئے مزید ملزموں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھے خط میںسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہااڈیالہ جیل میں 7000 ملزم بند ہیں،گنجائش 2174 ہے،بھکاری ایکٹ میں گرفتار زیادہ تر ملزم معذور، زخمی، عادی منشیات، خواجہ سرا ہوتے ہیں، تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے سے جیل انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے کہاڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، بھکاری ایکٹ میں گرفتار ملزموں کو بند کرنے کےلئے عارضی طور پر بندوبست کیا جائے،آئندہ اڈیالہ میں بھکاری ایکٹ میں ملوث ملزموں کو وصول نہیں کیا جائے گا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کا مزید بھکاریوں کو جیل میں رکھنے سے انکار
















