پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنا تو خوش آمدید کہیں گے،فضل الرحمن

ٹھٹھہ:(بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنا تو خوش آمدید کہیں گے،حکومت کےخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی لیکن امید کی جا سکتی ہے۔

فضل الرحمن نے کہابانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے قانونی وسیاسی2 پہلو ہیں،پی ٹی آئی وفود کےساتھ ملاقاتیں ہوئیں، بامقصد مذاکرات کا ماحول بنا تو خوش آمدید کہیں گے،9مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا، ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی،چاہتے ہیں حقیقی نظام قائم ہو۔