سکیورٹی فورسز کا آپریشن،شمالی وزیرستان میں 6 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔

مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کے کئی واقعات اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔