اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کامعاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ نے 24 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل کی جانب سے رہا ہونےوالے20 افراد کی فہرست جمع کرائی گئی، تمام وکلا ءنے عدالت سے اٹارنی جنرل کو 20 افراد کے فیصلے طلب کرنے کی استدعا کی، اٹارنی جنرل 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔
سپریم کو رٹ نے کہادرخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد نے بنچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے گزشتہ سماعت کے حکم نامے کا حوالہ دیا، سلمان اکرم راجہ ،اعتزاز احسن کی جانب سے بھی لارجر بنچ تشکیل دینے پر دلائل دیئے گئے،وکلاءسے استفسار کیا گیا کیا لارجر بنچ پر فیصلہ چاہتے ہیں؟،وکلا نے گزارشات کمیٹی کے سامنے رکھنے کا موقف اپنایا، فریقین کے وکلا ءکی استدعا کو مناسب سمجھتے ہوئے معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں، لارجر بنچ کے معاملے پر وکلا کی گزارشات کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے شہریوں کی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے جلد از جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی آبزرویشن دی۔
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کامعاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ
















