سلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان ،سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے، امید ہے پاکستان کا دورہ کرنےوالے سعودی وفد کےساتھ کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں کیا۔
شہبازشریف نے کہاسعودی قیادت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مجھ سمیت پوری قوم سعودی قیادت کی شکر گزار ہے، دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزرا ءاور افسروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں،سعودی قیادت کا پاکستانی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے،سعودی فرامانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی گلوبل ڈویلپمنٹ ڈویژن اور پولیو اوورسائٹ بورڈ کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر ایلائییس کی زیر سربراہی عالمی انسداد پولیو اقدام کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت اطلاعات و نشریات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کےساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کےلئے مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا انسداد پولیو مہم میں شامل تمام اداروں کا احتساب وعمل کی شفافیت یقینی بنائے ،ویکسی نیشن ٹیمز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،عالمی شراکت داروں کے تعاون و ملکی اداروں کی انتھک محنت سے جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے، شہبازشریف نے کہاعالمی اقتصادی فورم کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عالمی انسداد پولیو اقدام کےلئے 500 ملین ڈالر عطیہ کا اعلان خوش آئند ہے،خطے سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پاکستان ،افغانستان میں تعاون ہونا ضروری ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















