لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںسب ملے ہوئے ہیں پتہ نہیں ملک کا کیا ہوگا،فصلوں کی باقیات جلانےوالوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ پر شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا محکمہ ایگریکلچر و ماحولیات کی جانب سے ملکر گندم فصل کی باقیات جلائی گئیں۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے سب ملے ہوئے ہیں پتہ نہیں ملک کا کیا ہوگا،عدالت نے سرکاری وکیل کو ماحولیات کے وزیر سے جوڈیشل ممبران کی میٹنگ اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے جو بھی حکومت آتی اپنا کریڈٹ لیتی ہے، وزیر کو پتہ کچھ نہیں ہوتا، افسر سب کچھ بتا دیتے ہیں۔
سب ملے ہوئے ہیں پتہ نہیں ملک کا کیا ہوگا،لاہور ہائیکورٹ
















