کوئٹہ،پشاور:(بیورورپورٹ)عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکہ، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3افراد جاں بحق،متعدد زخمی،پشاور میںہزارہ ایکسپریس وے پر فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صدیق مینگل گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے،دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑ ی کو نشانہ بنایا،اطلاع ملتے ہی پولیس ،امدادی ٹیموں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا،زخمی ہونےوالوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے۔
دوسری جانب ہزارہ ایکسپریس وے پر فائرنگ سے سب انسپکٹر عامر شہید ،ساتھی اہلکار زخمی ہو گیا،ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنےوالی مہران کار کا چالان کرنے پر پیش آیا،شہید عامر کی لاش اور زخمی سپاہی نوید کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔
خضدار ،دھماکہ، صحافی سمیت 3 جاں بحق،پشاور،ہزارہ ایکسپریس وے پر فائرنگ،سب انسپکٹر شہید
















