گورنر پنجاب نے صدر کی جانب سے سینئر صحافی افتخار احمد کو تمغہ امتیاز سے نوازدیا

لاہور: (خبر نگار)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گورنر ہاﺅس لاہور میں صدر کی جانب سے سینئر صحافی،معروف اینکر و تجزیہ نگار افتخار احمد کو نمایاں صحافتی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازدیا۔

افتخار احمد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے 23مارچ کو گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ سول اعزازات تقسیم کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔