ایرانی تیل کی سمگلنگ میں اراکین اسمبلی،سیاستدان،سابق وزرا بھی ملوث

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایرانی تیل کی سمگلنگ میں اراکین اسمبلی،سیاستدان،سابق وزرا بھی ملوث،خزانے کوسالانہ27ارب کانقصان،سکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا عام انتخابات کے بعد ایرانی تیل کی سمگلنگ میں اضافہ ہواموجودہ اراکین اسمبلی ،سابق صوبائی وزرا اور سیاستدان بھی ملوث ہیں،پنجاب ،سندھ میں چیک پوسٹوں کی کارکردگی بہتر نہیں ،ایرانی تیل کی فروخت میں 533 غیرقانونی پمپس شامل ہیں۔

سکیورٹی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لٹر ایرانی تیل سمگل کیا جاتا ہے ،سمگلنگ سے قومی خزانے کو یومیہ 62 کروڑ جبکہ سالانہ 227 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،رپورٹ میں سمگلرز ،کرپٹ اہلکاروں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔