اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کاعوام کو ریلیف،پٹرول5.45،ڈیزل8.42روپے لٹر سستا،وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مٹی کا تیل8.74،لائٹ آ ئل کی قیمت بھی5.63روپے لٹر کم کردی گئی،نئے نرخوں کااطلاق ہوگیا۔
دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی 11.88روپے کلو سستی کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 238روپے کلو مقرر ہوگئی،11.8کلو کاگھریلو سلنڈربھی140روپے سستا ہوگیا۔
حکومت کاعوام کو ریلیف، پٹرول5.45، ڈیزل8.42،ایل پی جی11.88روپے سستی
















